کراچی: محکمہ موسمایت نے کراچی میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ رن آف کچھ کے قریب موجود ہے جب کہ سمندری ہواؤں کی معطلی اور حبس ہوا کےکم دباؤ کے باعث ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں آج رات یاکل صبح کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کل بروز جمعہ صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش سے قبل کراچی میں آندھی چل سکتی ہے جس کی رفتار  50 سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہونے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here