امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کے لیے یونائٹڈ نیشن کو نوٹس بھیج دیا۔

اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہےکہ دستبرداری کے لیے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اس لیے امریکا 6 جولائی 2021 تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی  عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دستبردار ہونے کے لیے  بھیجے جانے والے نوٹس کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام چین پر عائد کیا ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی معاونت کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here