کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سےکے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مھنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مھنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے. صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں، کے الیکٹرک کا عوام کہ ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کی بجائے بجلی مھنگی کردی,وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مھنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے. اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو تین روپے بجلی مھنگی کیوں کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں دس گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی مھنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے، یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے.صوبائی وزیرنے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والوں نے دین کہ نام پر جھوٹ بولا ہے، عوام پر ظلم کرنے والی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جارہے ہیں۔.