پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک ہی جھٹکے میں پی ٹی ڈی سی کے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ایک کرکے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ پی ٹی ڈی سی سے متعلق حالیہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔