کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب بنانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ یہ سندھ حکومت کا نصاب وفاقی حکومت کے نصاب سے بہتر اور جدید ہے وفاق اور سندھ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے نصاب کا موازنہ کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں سید مراد علی شاھ کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پرغور کیا گیا۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایک نصاب بھیجا ہے وہ پورے ملک میں متعارف کرانا چاہتے ہیں وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پورے ملک میں ایک جیسا نصاب ہو وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ میں سوشل اسٹڈیز کا سبجیکٹ کلاس 6 سے 8ویں تک ہے۔ جب کہ وفاقی حکومت کے نصاب میں یہ مسنگ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنا نیا نصاب 21ویں صدی لرننگ اسکل کے رہنمائی میں بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کا نصاب وفاقی حکومت کے نصاب سے بہتر اور جدید ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایات کی کہ وہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے بنائے ہوئے نصاب کا موازنہ کریں۔جو چیزیں وفاقی حکومت کے نصاب میں بہتر ہو انکو اپنانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری لی جائے۔ سید مراد علی شاھ نے کہا کہ سندھ حکومت نیا نصاب خود نوٹی فائی کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ دونوں نصابوں کا موازنہ کرکے تفصیلی رپورٹ دی جائے۔