Sohail Anwar Siyal

اسلام آباد: سندھ کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہےہمیں کسی کے حصّے کا پانی نہیں چاہیے معاہدے کے تحت سندھ کے حصے کا پانی دیا جائے،یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکل صوبائی ہے ارسا پنجاب کو سپورٹ کر رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ارسا کے ساتھ ملکر سندھ سے زیادتی کر رہی ہے ،میں جب پانی کا ایشو آٹھا رہا ہوں تو نیب کی طرف سے نوٹس بیجھ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کافی دنوں سے پانی کی کمی کی وجہ سے ایشو چل رہا تھا آج کے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں کے پی کے وزیر اعلیٰ موجود تھے لیکن بلوچستان کا ارسا کا نمائندہ ہی نہیں تھا وہاں بھی پانی کی کمی ہے انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو ٹی پی لنک کو کھول دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ زراعت کی کمیٹی اور یوسف تالپور کی مرضی سے کھولی گئی ہے جبکہ وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیںاور ارسا کے چار ممبر ہیں تین نے ٹی پی لنک کھولنے کی مخالفت کی تھی پنجاب کے وزیر نے کہا کہ ٹی پی کینال بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر اکارڈ کے تحت پانی کی تقسیم ہونی چاہے سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے ہم اپنے حصے کا پانی مانگتے ہیں واٹر اکارڈ کے تحت پانی دیا جائے آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہوسکتاانہوں نے کہا کہ سندھ میں مانیٹرنگ کروائیں گے سندھ میں پانی چوری ہو رہا ہے میں نے کہا کہ آ کے دیکھیں پھر ہم پنجاب میں ہم پانی چوری کو دیکھیں گے پنجاب کے وزیر سے کہا کہ آپ سندھ کے سارے بیراج دیکھیں لیکن ہمارا پانی دے دیں سندھ کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 23 فی صد ہے بلوچستان کا نمائندہ ہی میٹنگ میں نہیں تھا مجھے نیب کی اسی وقت پریس ریلیز ملی جب وزیراعظم سے میٹنگ کی اطلاع ملی انہوں نے کہا کہ میں نے چیئرمین نیب سے کہا کہ ڈی جی نیب سکھر اور مجھے بلائیں اور ثابت کریں کہ میرے خلاف کیس درست ہے جب میں پانی کا ایشو اٹھا رہا ہوں تو مجھ پر کیس ڈال دیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے ارسا ممبر کے ساتھ ارسا کے چیئرمین نے زیادتی کی ہے ہم نے اس مسلے کو اٹھایا ہے میں نے فواد چوہدری سے کہا کہ سندھ کے ممبر کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

کابینہ کے فیصلے پرسندھ کا ممبرتبدیل کر دیا گیا اور اسی فیصلے کے خلاف چیئرمین ارسا موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میں کل وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے آج کی میٹنگ کی رپورٹ دے دوں گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کروں گاانہوں نے کہا کہ یہ مسلہ سیاسی نہیں بلکل صوبائی مسلہ ہے پی ٹی آئی حکومت ارسا کے ساتھ مل کر سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہےارسا پنجاب کو سپورٹ کر رہا ہے وزیراعظم بھی ارسا کو سپورٹ کر رہا ہوں گے ارسا کا سندھ کے حوالے سے رویے پرسندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کی ہے کہ ارسا کے چیئرمین کو ہٹایا جائے چیئرمین ارسا کا انتخاب باری کی بنیاد پر ہوتا ہے واٹر اکارڈ پر عمل درآمد کیا جائے کاٹن کی کاشت 20 اپریل کے بعد شروع ہوتی ہے سندھ کو پانی کی ضرورت ابھی ہے لیکن سندھ کو پانی کم دیا جارہا ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here