کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ شروع کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک پولیس سب انسپیکٹر سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ رینجرز اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ تھا، اور بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی تھیں۔
واقعے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔