اسٹاف رپورٹ
کراچی ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کارکنان فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم ،پی ایس پی سمیت سماجی تنظیموں کے بڑے تعداد میں کارکنان نے پیر صاحب پگارا کے فلسفے سے متاثر ہوکر فنکشنل لیگ کا حصہ بن گئے ہیں،حکومت میں رہتے ہوئی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے کارکنان بد دل ہے۔
سندھ کی مختلف زبان بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لارہے ہے پیر صاحب پگارا کا فلسفہ ہے متحد سندھ مضبوط پاکستان فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کو خوشخبری دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ تہرپارکر میں معصوم بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں، اور سندھ بہر میں کتے بچوں اور بزرگوں کو کاٹ رہے ہیں اور چھوٹے بڑے شہروں میں دندناتے پھر رہے ہیں ،سندھ حکومت سو رہی ہے اور کتے راج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی سطع پر ہمارا ضرور اتحاد ہے لیکن عوامی مسائل جیسے مہنگائی بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسے بنیادی مسائل عوام کی ساتھ کھڑے ہیں ، این اے 249 کے انتخابات میں کسے کے حق میں دستبردار نہیں ہوئی ہے لیکن اپنی ئے حکمت عملی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں ، فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ 13 سالوں کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی سمیت پوری سندھ کو بھوک بدحالی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔
کورنگی ضلعی کے صدر چوہدری تنویر نے کہا کہ کورنگی فنکشنل لیگ کا قلعہ بننے جارہی ہے،کورنگی ضلعی جنرل سیکریٹری اشرف قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے،شمولیت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کورنگی کے رہنما بلال بگٹی، ملک نیاز،نظام الدین بھنگر،محمد ارشد ،محمد وسیم،برکت سومرو،مرید بگٹی، ڈاکٹر رزاق سومرو سمیت سینکڑوں کارکنوں نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔