کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ہوٹل مالک کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص عرفان اللہ پراٹھے لینے آیا ہوا تھا جبکہ زخمی ہونے والا امان اللہ ہوٹل مالک کا بیٹا ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے دو خول ملے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

ہوٹل مالک کے مطابق ملزمان نے آتے ہی ہوٹل بند کرنے کا کہا اور فائرنگ کر دی۔ دونوں ملزمان نے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔

زخمی کو تشویشناک حالت ميں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت عرفان اور زخمی کی امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here