اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہا کرتے تھے کے غربت بڑھ جائے تو سمجھ لیں کے وزیراعظم چور ہے۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ۱۱ ووٹوں کی حکومت ہے، ہمیں پتا ہے کہ وہ ۱۱ ووٹ کہاں سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈرکوسمجھائیں مخالفین کومقدمات میں الجھانے سےملک نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی اختلاف کو سیاسی دشمنی میں تبدیل کررہے ہیں، وزراء ایک دوسرے کےخلاف باتیں کررہے ہیں یہ تماشہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔