لاہور: پاکستان کے معروف فوک گلوکار  شوکت علی انتقال کر گئے۔

گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔

یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا  آغاز فلمی گانوں سے 1960 کی دہائی میں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here