سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع کا لالچ دے کر عوام سے 50 ارب روپے لوٹنے والی فراڈ کمپنی آل پاکستان پراجیکٹ کے سی ای او آدم امین کو نیب نے گرفتار کرلیا۔
نیب کے مطابق آدم امین چوہدری آل پاکستان پراجیکٹ نامی فراڈ کمپنی کے سی ای او ہیں جس نے عوام کو پرکشش منافع کا لالچ دے کر اُن سے سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے بٹورے۔
نیب نے انتباہ کیا ہے کہ عوام فراڈ کمپنی میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے باز رہیں۔ فراڈ میں شامل دیگر ملزمان کے خلاف چھاپے جاری ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
نیب کے مطابق بی فور یو نامی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپنا سرمایہ ڈبونے والے شہریوں کو نیب سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔