کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ اورجنرل سیکرٹری چوہدری منظوراحمد کو ٹیلی فون، پنجاب کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے، بد قسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے۔ 

‏سابق صدر نے کہا کہ حکمران نہ آئین ،نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیں۔بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئےتیار ہے۔ ‏انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر اکبر بگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سمبھالنا کسی کے بس میں نہی رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here