اسلام آباد: انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹس، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مارکیٹس، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ جی نائن، جی تیرہ،  ستارہ مارکیٹ،  جی پندرہ، جی ٹین فرنیچر مارکیٹ،  گولڑہ روڈ،  بہارہ کہو،  ڈی ایچ اے، پی ۔ ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات، جمعہ سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے۔

ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ، آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون کے کاروبار مرکز بند رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here