وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، محکمہ صنعت اور محکمہ داخلہ کی اے ڈی پی 21-2020ء کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ کونسلز ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کریں۔