کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آزمائشیں مشکلات کا نہیں بلکہ کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

  اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے ۔

اداکارہ نے لکھا کہ عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں ۔

واضح رہے نیلم منیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، حال دل، شہر دل کے دروازے، میری بہن مایا، میرے مہربان، دل عشق، بوجھ، تیرے بنا، دل موم کادیا، بکھرے موتی سمیت ڈراموں میں شاندار اداکاری کی۔ فلموں میں چھپن چھپائی، رانگ نمبر 2، کاف کنگنا اور چکر میں بھی یادگار کردار شائقین نے خوب پسند کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here