پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ قوم پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے والے کو معاف نہیں کرے گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ڈی ایم کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بلاول اور آصف زرادری کے کسی بیان پر تبصرہ نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ، پیپلز پارٹی سندھ حکومت بچانا چاہتی ہے تو پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دے، جس نے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچایا قوم اسے معاف نہیں کرے گی،ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے حکومت کو کوئی بیل آؤٹ ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here