وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچے آئن لائن تعلیم سے خوش نہیں، اسکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل ہے۔

لاہور میں چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بننے والی صورت حال میں ہم نے کئی فیصلے کیے۔

تعلیمی اداروں سے متعلق شفقت محمود نے کہا کہ 24 مارچ کو اسکولوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں، تاہم وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم سے طلبا خوش نہیں۔ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں بڑا فرق ہے۔ آئن لائن تدریس میں وہ بات نہیں جو کلاس روم میں ہوتی ہے۔ ہمارے لیے تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

قبل ازیں اتوار کے روز شفقت محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بچوں،اساتذہ اور عملے کی صحت اولین ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک نوعیت کی ہے اور سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here