این سی او سی کے اجلاس میں عوامی سرگرمیوں کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائت پر ایک پیغام میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور این سی او سی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ گیا ہے۔
اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج صبح این سی او سی کے اجلاس میں ہم نے سرگرم سرگرمیوں کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو کورونا ایس او پیز کےخلاف ورزیوں پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے اور ان سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے سبب این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت آج ہوا ہے۔