مانیٹرنگ ڈیسک
نوشھروفیرو: ایڈیشنل سیشن جج 3 نے سندھ چائلڈ میریجز ری اسٹرینٹ ایکٹ 2013 کو غیر اسلامی قرار دیکر 15 سالہ لڑکی کی شادی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

انہوں نے دوران سماعت سوال کیا کہ بی بی عائشہ کی شادی کتنی عمر میں ہوئی؟ ہم مسلمان ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ اگر آپ کو قانون پسند نہیں تو ختم کروادیں، آپ آدھی حدیث نہ سنائیں اور پوری حدیث جو بلوغت پر ہے، میں والدین کو مخاطب کیا گیا ہے، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ درخواست رد کی جاتی ہے۔

 وکیل درخواست گذار نے آرزو راجا کیس، نادرا اور اسکول سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے حوالے دیے لیکن جج صاحب نے درخواست رد کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here