انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے دس ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل نے منگل کے روز امریکی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا، جس کی مدد سے مارکیٹ میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد امریکا میں رواں سال کم از کم 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جارہی ہے۔ گوگل کے سربراہ نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ ’ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، اب 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں بھی کھولی جائیں گی‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here