سندھ حکومت نے 23 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومتِ سندھ نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا اعلان یوم پاکستان کے سلسلے میں کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری ادارے، کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here