لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے تین سال قید کی سزا کے بارے خبروں کی تردید کر دی، ان کے وکیل نے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میشا شفیع کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے جیل بھیجے جانے سے متعلق خبروں کو بھی غلط قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here