پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور استعفے دو الگ آپنشنز ہیں اس لئے لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں کو آخری آپشن رکھا تھا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سات بائے الیکشن میں فتح اور سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی نے پی ڈی ایم کو پارلیمانی آپشنز استعمال کرنے پر آمادہ کیا اور اب پی پی پی جلد سی ای سی کا اجلاس بلوائے گی۔