پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حق پر ہے اور جیت بھی حق پر ہے۔حکومت غلط ہے اور ان کی جیت بھی غلط ہوگی۔ سب جانتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات میں کیا ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن نمبرز سے اپوزیشن کے سینیٹرز کو کالز موصول ہوئی ان کی نشان دہی نہیں ہوسکتی اور ان کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔ان کالز میں گفتگو یہ ہوتی ہے کہ جو کام کہا جارہا ہے وہ کریں۔ ایسے سینیٹرز کے نام ظاہر کرنے کے لیے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی بھی اتحاد میں انفرادی سوچ نہیں ہوتی۔ یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ کے لیے مناسب امیدوار ہیں۔لوگوں کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق اور واسطہ ہے۔مسلم لیگ ن نے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں دیکھا اور اتحاد میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی ہوا نکل چکی اور پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ حکومت کے 16 لوگوں نے ان کے خلاف ووٹ دیا تھا اور انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ بکے اور بے ضمیر ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here