اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کی اجازت سے وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔
ایوان میں قرارداد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق اراکین کو طریقہ کار بتایا، اسپیکر کی ہدایت کے بعد ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر اسپیکر نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹ دینے والوں کو دائیں لابی کی طرف جانے کی ہدایت کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچوں پر حکومتی اور اتحادی ارکان کے 177 ارکان براجمان ہیں جب کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔