بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج کامیاب ہوچکی ہے۔
چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران اپنی حکومت سے خفا ہیں، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔
واضح رہےکہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔