سندھ سہائی ستھ کی جانب سے 8 مارچ کو سکھر میں عورت آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے سندھ سہائی ستھ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ حسن دھاریجو کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس دور میں بھی سندھ کی خواتین کو ان کے جائز حقوق نہیں ملے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عورتوں پر تشدد اور ظلم کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 8 مارچ کو سندھ سہائی ستھ سکھر میں مارچ کر رہی ہے جس میں فیمنسٹ فورم اور ماروی ڈولپمینٹ آرگنائزیشن بھی سہکار کریں گے ۔ ریلی دعا چوک سے پریس کلب تک نکالی جائیگی۔
جبکہ اجلاس میں ڈاکٹر ادل سومرو، رضوانہ میمن، فرزانہ کھوسو، شہناز شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔