سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کے حصول کیلئے خط لکھا ہے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا یوسف رضا گیلانی کی دیدہ دلیری کا عالم یہ ہے کہ وزیراعظم سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑانے کی پاداش میں یوسف رضا گیلانی نے نااہلی کا پروانہ حاصل کیا۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اراکین قومی اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں حمایت کے لیے خط لکھا تھا۔ انہوں نے اپنے خط میں اراکین قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ 3 مارچ کے سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here