وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت کے حکم کے مطابق انتخابات کو شففاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق سینیٹ انتخابات کوشفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے ہم درخواست کرسکتے ہیں دباو َنہیں ڈال سکتے ہیں اور اسی لئے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں سینیٹ میں ہررکن میرٹ پر منتخب ہوں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا شفافیت کے معاملے پر کون کہاں کھڑا تھا کہ پی ٹی آئی شفافیت کی جانب کھڑی تھی جبکہ اپوزیشن دھونس اور دھاندلی کی جگہ کھڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت کے معاملے پر اپوزیشن امیدوار کے خدمات بھی دیکھ چکے ہیں اور اب بھی خرید و فروخت میں ملوث ہر شخص پر ہماری نظر ہے۔