کراچی: صوبائی محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے شاہراہوں اور کراچی شہر کی بڑی سڑکوں پر جلوس نکالنے اور دھرنہ دینے پر پابندی لگادی ہے۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس، پاکستان رینجرز کی جانب سے انتباہ اور آئی جی سندھ کی ہدایت کے بعد اضلاع کو ملانے والی شاہراہوں اور اندرون شہر سڑکوں پر جلوس اور دھرنہ دینے پر پابندی لگادی گئی۔ جس کے مطابق پورے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاڈ کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سپرہائی وے، نیشنل ہائی وے، ناردرن بائی پاس ، شارع فیصل، آر سی ڈی ہائی ویز اسپتالوں ، یونیورسٹیز، ریلوے اسٹیشنس کو ملانے والی سڑکوں پر جلوس نہیں نکالے جا سکتے۔