پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ڈسٹرکٹ ملیر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ضلعے ملیر کے صدر فقیر عبدالقادر شر ، جنرل سیکریٹری طارق علی سرکی اور دیگر موجود تھے ۔
پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ کا منشور ہے کہ سندھ میں یکساں تعلیمی نظام ہو اور فنکشنل لیگ کو حکومت کرنے کا موقعہ ملا تو وزراء سیکریٹریز اور افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں غریبوں کے بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے ، 20 مارچ کو شہید سورھیہ بادشاھ کی برسی کی تقریب کراچی میں بڑے پیمانے پر منائی جائے گی۔
سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ حکمرانوں اور کراچی کی دعویدار جماعت نے عوام کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی ہیں ، نوجوانوں کو قلم دینے کے بجاء ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھما دیے گئے ، مگر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کی عوام کے لیے نوید ہے۔