کراچی : مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ مری نے بتایا ہے کہ پی پی پی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو الگ الگ خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ پی پی پی ایم این اے سید خورشید احمد شاہ کو آئندہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے انکے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں تاکہ وہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکے جو کہ انکا جمہوری حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو خط لکھ کر انہیں سید خورشید شاہ کے متعلق کہا ہے کہ انکو سینیٹ انتخابات میں اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کیئے جائے جبکہ ایک دوسرے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ انکے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں تاکہ وہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیے سکے۔