امریکی خلائی مشن پر یزروینس مریخ کی سطح پر اتر گیا، مریخ پر اترنے والا یہ ناسا کا پانچواں خلائی مشن ہے۔ امریکا کی قومی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 جولائی 2020 کو خلا میں بھیجا گیا مارس پریزروینس روٗور سات ماہ میں 20 کروڑ 22 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریض پر پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی مشن پریزوینس روٗور کو سرخ سیارے کے خطِ استوا (ایکوئیٹر) کے قریب جیزیرو نامی ایک گہرے گڑھے میں اتارا گیا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چھ پہیوں والا یہ روبوٹ پریزروینس روٗور دو سال تک مریخ کے اس گڑھے کے پتھروں میں ڈرلنگ کر کے ماضی میں یہاں زندگی کی موجودگی کے ثبوت اکٹھے کرے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خلائی مشن حاصل کردہ نمونے 2031 میں زمین پر لائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی میں وائکنگ لینڈر کے بعد یہ مریخ پر ناسا کا پہلا مشن ہے جو زندگی کے آثار ڈھونڈے گا۔