پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جنگ لڑنے والے سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال اس وقت ہوا جب پاکستان الیکشن کمیشن ان کے سینٹ کی سیٹ پر اعتراضات پر فیصلہ جاری کرنا تھا مشاہداللہ خان نومبر ۱۹۵۲ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی۔

انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری سندھ لا کالج کراچی سے حاصل کی۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سے باقائدہ سیاست کا آغاز ۱۹۹۰ء میں کیا اور وہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دور میں وہ وفاقی وزیربرائے ماحولیات رہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین رہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے دور میں بھی وہ وفاقی وزارت موحولیات کے وزیر رہے انہوں نے سینیٹ میں ہمیشہ جمہوری اداروں کی مضبوطی، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی۔ انہیں 2015ء میں وفاقی وزارت سے زبردستی استعفیٰ دلوایا گیا کیونکہ انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2014 ء کے آزادی مارچ میں ظہیراسلام نواز شریف کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here