لاڑکانہ: ترجمان پولیس کے مطابق انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او خادم مگسی کو معطل کردیا گیا، ایس پی ہیڈکواٹر محمد کلیم ملک کی جانب سے انکوائری میں ایس ایچ او کو غفلت کا ذمہ دار ٹھرایا گیا، جس پر ایس ایس پی مسعود بنگش نے تھانہ تعلقہ کے ایس ایچ او خادم مگسی کو معطل کیا ہے، واضح رہے کہ پولیس انسپکٹر کے کم عمر بیٹے کی عدالت کا باہر واکی ٹاکی کے ساتھ وڈیو وائرل ہوئی تھی۔