ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )

کشمیر بنے گا پاکستان
کشمیریوں سے رشتہ کیا۔
لاالہ الااللہ
لے کے رہیں گے آزادی
طلباءو طالبات کے فلک شگاف نعروں سے کشمیر اور بکوٹ کے پہاڑ لرز اٹھے۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مولیا ضلع ایبٹ آباد میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد۔ طلباء وطالبات نے ریلی نکالی۔ اس موقع پہ طلباء وطالبات نے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔جس سے کشمیر و سرکل بکوٹ کے پہاڑ لرز اٹھے۔

طلباء وطالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے بھائی ہیں۔ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ ہم یک جان دو قالب ہیں۔ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ طلباء وطالبات نے کہا کہ ہم بچے ضرور ہیں مگر ہمارے حوصلے ان پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی خاطر اپنی ننھی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔ آج ہمارے کشمیری طالبعلم بہن بھائیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے۔۔مگر یہ ظلم ہم برداشت نہیں کریں گے۔

ہماری سمجھ میں نہیں آرہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے چپ کا روزی کیوں رکھا ہوا ہے۔ جب انسان ختم۔ہو جائیں گے تو اس وقت وہ حقوق دیں گے۔ طلباء وطالبات نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ چپ کا روزہ ختم کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here