کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ڈاو یونیورسی اسپتال کورونا ویکسینیشن سینٹر پہنچ گئے، وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ وزیر صحت سندھ، سیکرٹری صحت سندھ اور دیگر حکام موجود۔ وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی کی سینٹر میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ، چینی قونصل خانے کے حکام بھی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ ہیں۔

سندھ کےمحکمہ صحت نے چین کی حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں سے بات کی ہے، سندھ حکومت کوروناویکسین کی براہ راست خریداری کی کوشش کرے گی، ہمیں ایک ٹائم ٹیبل دیاجائے کبھی کہتےہیں کہ فائزر کی ویکسین آرہی ہے۔ ہمیں نہیں بتایاگیا کہ کب کتنے ویکسین ڈوز آرہےہیں، ہیلتھ کیئر اسٹاف ویکسین ترجیح ہے۔

یومیہ کورونا ویکسین کا شیڈول بنایاہے، کورونا ویکسینیشن بلکل شفاف ہوگی جس کو ویکسین دی جائےگی اسکی تفصیل ویب سائٹ پر ہوگی حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here