واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز پر آنے والی خبر کے مطابق بیٹا ورژن میں صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کال فیچر مہیا کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزید صارفین کیلئے ڈیسک ٹاپ پر متعارف کروائے گئے کال فیچر سے صرف بیٹا ورژن صارفین ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم کمپنی کے مطابق یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی تھی کہ نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر آڈیو ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔ اس فیچر کا یہ فائدہ ہو گا کہ صارفین آن لائن کال بھی وصول کر سکیں گے تاہم ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود پیمانے پر فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here