کراچی

کاروبارصبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے، جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار، انٹرا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سینما،سی ویو اور دیگر تفریحی مقامات بھی بند رہیں گے، شاپنگ پلازہ ،تعلیمی ادارے اورآفسزبندرہیں گے، اندرون اوربیرون شہرٹرانسپورٹ بھی بندرہے گی، دکان پرآنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنادکاندارکی ذمہ داری ہوگی، شام 5 سے صبح 8 بجے تک کسی شہری کونقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی، سماجی فاصلے پرعملدرآمدنہ کرانے والی مارکیٹوں کو بندکرادیا جائے گا

گاہکوں کوماسک پہننا،سینی ٹائزر،سماجی فاصلہ رکھوانامارکیٹ صدورکی ذمہ داری ہوگی  جمعہ ،ہفتہ اوراتوار  مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، سیلون، حجام، بیوٹی پارلرز اور کیفے بند رہیں گے، سندھ حکومت نے 11محکموں کے مخصوص دفاترکھولنے کا اعلان کردیا .سرکاری دفاتر میں محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت و تجارت شامل انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ سرمایہ کاری کو بھی کھولا جائے گا، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ سروس کے دفاتر کھلیں گے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو صرف کریانہ،پرچون,سبزی ، پھل اور دودھ کی دکانیں کھلیں گی.

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی، سندھ حکومت کی اجازت کے علاوہ دیگر کاروباری مراکز بند رہیں گے، جمعہ, ہفتہ اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا,نوٹیفکیشن، شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز,تعلیمی ادارے,شادی ہالز,جلسے جلوس, مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ سندھ حکومت کا تعمیراتی شعبے کے 8 سیکٹرز بھی کھولنے کا فیصلہ، ریسٹورنٹ,ہوٹل, کھلیوں سمیت دیگر ایونٹ پر پابندی برقرار۔

کنسٹرکشن صنعت بھی کھولنے کا فیصلہ، سندھ میں 31 مئی تک گیمنگ زون اور کیفے بھی بند رہیں گے، پبلک اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی 31 مئی تک بند رہیگا، پبلک پارکس بھی بند رہیں گیں, ریسٹورنٹس بند رہیں گے, گھر پر کھانہ منگواسکتے ہیں، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو صرف کریانہ،پرچون,سبزی ، پھل اور دودھ کی دکانیں کھلیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here