چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی مردم شماری پر خاموش رہے توتاریخ معاف نہیں کرے گی کیوں کہ یہ کراچی کی آبادی کم کرکےنشستیں کم کردیں گے۔ انھوں نے مخالفین کا نام لئےبغیرکہا کہ یہاں جووفاق کے نمائندے ہیں ان سے بڑانااہل کوئی نہیں ہے۔

ہفتےکوکراچی کی احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال اوردیگر ملزمان کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ملزمان کےوکلا نےدستاویزات کی نقول پراعتراضات لگا دیے۔ ملزمان کے وکیل کا موقف تھا کہ نیب کی جانب سے پیش کردہ نقول پڑھنےکےقابل نہیں ہیں۔ فاضل جج نے بھی کہا کہ پیش کی گئی دستاویزات تو میرے بھی پڑھنے میں نہیں آرہیں۔

احتساب عدالت کے جج نےریمارکس دئیے کہ یہ تو نیب کے پراسیکیوٹرز آئے روز تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو سمن جاری کرتے ہوئےتفتیشی افسر سے اصل دستاویزات طلب کرلیں۔کیس کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

عدالت کےباہرمیڈیا سے بات کرتےہوئے پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے بتایا کہ پاکستان کا سب سےبڑا مسئلہ کراچی والوں کو کم گننا ہے اوریہ پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگرہمیں صحیح نہیں گنا گیا تو آنے والی نسلیں برباد ہوجائیں گی۔ مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ عمران خان مردم شماری پریوٹرن لیں اوردوبارہ مردم شماری کرائیں،اگرہمیں نظرانداز کیا گیا تو پھرآئندہ ہونے والے حالات کے ذمہ دار نہیں ہوں گ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here