وائٹ ہاؤس صدر بائیڈن کے لئے نیا نہیں ہے اور بائیڈن وائٹ ہاؤس کے لئے نئے نہیں ہیں کیونکہ وہ صدر باراک اوباما کے ساتھ 2009ء سے 2017ء تک آٹھ سال امریکا کے 47 ویں نائب صدر رہے ۔ صدر جوبائیڈن کا ایک اور ریکارڈ نمایاں ہے وہ چھ بار سینیٹر منتخب ہوئے۔
اپنے طویل ترین سیاسی کیریئر میں نصف صدی پر محیط وہ خارجہ امور دفاعی، داخلی سیکورٹی، صحت عامہ، بجٹ مالیاتی معاملات و دیگر کمیٹیوں سمیت ایک درجن سے زائد کمیٹیوں کی سربراہی کی، انہیں انسانی حقوق اور جمہوری روایات کا گہرا ادراک اور تجربہ ہے۔ اس لئے صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ میں تجربہ کار جانے پہچانے اراکین کو نامزد کیا ہے، جس میں ان کی زیادہ توجہ خارجی معاملات، انسانی، بنیادی حقوق اور جمہوری عمل پر مرکوز نظر آتی ہے۔