کراچی: خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے پیر جو گوٹھ میں لاک ڈائون سخت کرنے کی ہدایت دیدی یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے، ہم نے 5498 ٹیسٹ کئے جس کا 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے، آج 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مجموعی تعداد 180 ہوگئی، اس وقت سندھ میں 8571 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 7432 گھروں، 609 آئیسولیشن مراکز اور 530 اسپتالوں میں ہیں، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 23 وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1080 کیسز میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی کراچی میں 143، ملیر میں 133 اور ضلع شرقی میں 113 نئے کیسز سامنے آئے۔
ضلع وسطی کراچی میں 78، کورنگی میں 61 اور ضلع غربی میں 55 ظاہر ہوئے ہیں، ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے ہیں، ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں، ایسی صورتحال میں عوام اپنی زندگی کے بچائو کیلئے خود بھی فیصلہ کرے، سکھر میں 34، حیدرآباد میں 19، گھوٹکی اور لاڑکانہ 17-17 مزید کیسز سامنے آئے، کشمور کندھ کوٹ 8، شہید بینظیرآباد میں 7، مٹیاری میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میرپورخاص میں 4 ، جامشورو اور قمبر شہدادکوٹ میں 3-3 اور ٹنڈوالہیار میں 2 نئے کیسز آئے ہیں،
پیرجوگوٹھ کی صورتحال
پیر جو گوٹھ میں ایک خاتون جس کو اچانک تکلیف ہوئی اور انتقال کرگئی، وہ عورت حیدرآباد سے گھوم کر آئی تھی، 4 مئی کو 35 ٹیسٹ کئے جس میں 10 کیسز آئے تھے، 6 مئی کو 97 ٹیسٹ کئے جس میں بھی 10 کیسز ظاہر ہوئے، 7 مئی کو 59 ٹیسٹ کئے جس میں 7 مزید کیسز ہوئے،8 مئی کو 251 ٹیسٹ کئے اور 246 کیسز سامنے آگئے، یہ کسی چھوٹے گائوں میں بہت زیادہ کیسز ہیں، اس وقت پیر جو گوٹھ میں کل 277 کیسز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے 1500 ٹیسٹنگ کٹس خیرپور بھیج دی ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیسٹ کرنے والی 7 ٹیموں کو پیر جو گوٹھ میں مقرر کیا ہے آپ کی زندگی آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے تو صورتحال بدسے بدتر ہوجائے گی، آج میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں،