امریکا میں 160 سال ميں پہلی بار موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدر جو بائیڈن کی تقريب حلف برداری کا بائيکاٹ کر ديا۔

امريکی نو منتخب صدر جو بائیڈن پاکستان کے وقت کے مطابق آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نائب صدر مائک پینس جو بائیڈن کی تقريب حلف وفاداری میں شریک ہوں گے۔

کرونا اور متوقع دہشت گردی کی وجہ سے پنڈال خالی ہوگا لیکن عوام کی نمائندگی کے لیے لاکھوں امریکی جھنڈے لگا ديے گئے ہیں۔ سفیروں اور غیر ملکی مہمانوں کے لیے مختص جگہ پر غیر ملکی پرچم لہرا رہے ہیں۔

صدر کی تقريب حلف برداری سے قبل رخصت ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اینڈریو ايئر بيس پر الوداعی سلامی دی جائے گی۔

نائب صدر مائک پینس نے الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں الیکٹورل ووٹ کی گنتی کے دوران ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا جس میں پولیس سے جھڑپ کے دوران خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here