پی ایس 52 عمرکوٹ پر ضمنی الیکشن کل ہوگا الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، پیپلزپارٹی کے امیر علی شاھ اور جی ڈی اے ارباب غلام رحیم میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔
ایک سال قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاھ کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے امیر علی شاھ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں ہوگا، حلقے میں کل 128 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 50 کو انتہائی حساس جبکہ 40 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
حلقے میں ووٹوں کی کل تعداد 01 لاکھ 53 ہزار 35 ہے جس میں 70 ہزار 919 خواتین ووٹر شامل ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر 14 سؤ پولیس اہلکار اور 500 رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ پولنگ عملے اور الیکشن مٹیریل کو پولنگ اسٹیشن پہنچانے کا عمل جاری ہے. الیکشن مٹیریل عملے کے حوالے کرنے دوران کووڈ ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن آفیس عملے سمیت الیکشن عملے کی اکثریت کو ماسک تک پہنا ہوا نہیں تھا جبکہ فاصلے کو بھی مد نظر نہین رکھا گیا۔