اسلام آباد:سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، عام آدمی تو کہیں کا نہیں رہے گا، لوگوں کو رسوا کرنے کیلئے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، نیب جو غلطیاں کر رہا ہے اسے روکا جائے۔

سینیٹ اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری لڑائی چلتی رہے گی، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، عام آدمی تو کہیں کا نہیں رہے گا، بابر اعوان نے بھی مجھے سپورٹ کیا، لوگ میرے پاس آکر کہتے ہیں نیب سے بچائیں، نیب کے متاثرہ افراد ہمارے ساتھ آئیں گے، اب مزید بولیں گے، ہر ہفتے پریس کانفرنس کریں گے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ حکومت کو نیب کے احتساب پر کیا اعتراض ہے، جب تک نیب والے اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے جدوجہدجاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here