شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئی۔
موٹر وے ایم 2 لاہور سے اللہ انٹر چینج تک بند رہی جبکہ مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔