سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس کے سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12گھنٹوں کے لیے لاک کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ فیس بک نے غیر معینہ مدت تک کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی اطلاع دی تھی۔

اس موقع پر ٹوئٹر انتظامیہ نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ بدھ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جس میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔

ادھر معروف گیمنگ پلیٹ فارم ٹوِچ نے بھی صدر ٹرمپ کے اس چینل پر غیرمعینہ مدت تک کیلیے پابندی لگادی ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے جلسوں اور ریلیوں کو نشر کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب صدر امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20جنوری کو نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

انھوں نے اپنے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ 20جنوری کو تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here