اسلام آباد: حکومت نے اشیاء ضروریہ کے علاوہ تعمیرات سے متعلقہ کاروبار اور دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، شام پانچ بجے دکانیں بند کرنا ہوں گی، مخصوص او پی ڈیز بھی کھولی جائیں گی، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفننگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں 6 چیزوں پر اتفاق ہوا ہے، کنسٹرکشن اور چھوٹی دکانیں کھولنے پر اتفاق ہوا ہے، سحری کے بعد شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے، رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ ہوا، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج تک جتنے بھی فیصلے ہوئے صوبوں کی مشاورت سے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا فیصلہ تھا کوئی بھی اقدام صوبوں سے مشاورت کے بغیر نہ کیا جائے۔ وزیراعظم چاہتے تو آئینی اختیار کا استعمال کر کے فیصلے مسلط بھی کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ معیشت زیادہ ضروری ہے یا انسانی زندگی زیادہ اہم ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ آج این سی سی اجلاس میں مختلف تجاویز دی گئیں اور 6 فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ سحری کے بعد بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تعلیمی اداروں کو بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی مارکیٹوں، محلوں و دیہی علاقوں کی دکانیں جہاں کوئی بڑا ہجوم جمع نہیں ہوتا انہیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سحری کے بعد فجر سے لے کر شام 5 بجے تک چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ خوراک اور ادویات کے علاوہ ہفتے میں 2 روز تمام چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی مخصوص او پی ڈیز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر کے بعد وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی دکانوں کو کھولا گیا ہے، پائپ ملز، پینٹ مینوفیکچرنگ، سرامیکس، ٹائلز کی دکانیں کھلیں گی، الیکٹریکل کیبل، سٹیل اور ایلومینیم کی دکانیں کھلیں گی، ہارڈ ویئر سٹور بھی کھلیں گے، مارکیٹ اور محلوں کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے، ہفتے میں 2 دن دکانیں بند رہیں گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق شہر کے گلی محلوں اور دیہاتوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں فجر سے لے کر شام پانج بجے تک کام کر سکیں گی جبکہ تمام دکانیں اور کوروبار ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here