کوئٹہ: مچھ میں قتل کئے گئے 10 مزدوروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔

جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی۔

لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مچھ شہداء کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here